چکن چلی بنانے کا طریقہ
چکن چلی بنانے کا طریقہ
چکن مرچ خشک کرنے کا نسخہ
اجزاء:
بونلیس چکن 250 گرام
شملہ مرچ 70 گرام
ہری مرچ 40 گرام
ادرک 20 گرام
چکن میرینیشن کے لیے
کالی مرچ 1/4 عدد
نمک 1/4 عدد
انڈے کی سفیدی 1
کارن فلور 2 کھانے کے چمچ
چٹنی کے لیے:
کھانا پکانے کا تیل 2 کھانے
کے چمچ
کٹا لہسن 1/2 عدد
اویسٹر سوس 2 کھانے کے چمچ
سویا ساس 1کھانے کا چمچ
کیچپ 2 کھانے کے چمچ
چینی 1/2 چائے کا چمچ
نمک 1/4 عدد
پانی 1 چمچ
سب سے پہلے آپ 70 گرام شملا مرچ لیں اس کو چھوٹے چھوٹے پیس میں
کاٹ لیں اب آپ 40 گرام ہری مرچ لیں اس کو بھی باریک باریک کاٹ لیں 20 گرام ادرک لیں اس کو بھی باریک کاٹ لیں
اب 250 گرام بونلیس چکن لیں اس کے پتلے پتلے پیس
کاٹ لیں چکن میرینیشن کرنے کے لئے اس میں 4/1 چمچہ کالی مرچ ڈالیں 4/1 چمچہ نمک
ڈالیں ایک انڈا ڈالیں اب اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اب اس میں کارن فلاور 2 چمچہ
ڈالیں اور اس کو بھی اچھی طرح مکس کر لیں اب ایک پین میں آئل گرم کر لیں 150 سے
165 ڈگری تک اب اس میں میرینیٹڈ چکن 2 منٹ تک فرائی کریں اب اس کو چھلنی سے آئل سے
باہر نکال لیں
اب ایک فرائی پین میں 2 چمچہ آئل ڈالیں اس میں
2/1 چمچہ پسا ہوا ادرک ڈالیں اور اس کو آئل میں تھوڑا پکا لیں اب اس میں فرائی کی
ہوئی چکن اور سبزی ڈال دیں اور اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس میں 2 چمچہ آئسٹر
ساس ڈالیں 2 چمچہ کیچپ ڈالیں 2/1 چمچہ
چینی ڈالیں 4/1 چمچہ نمک ڈالٰیں ایک چمچہ
پانی ڈالیں اور اس کو تیز آنچ پر پکائیں
اور ہلاتے رہیں اس میں سیسم آئل 1 چمچہ ڈالیں اور پکائیں
لیجئے آپ کا چکن چلی تیار ہے
Comments
Post a Comment