گھر پر ملک کیک بنانے کا طریقہ
گھر پر ملک کیک بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے خالی باؤل لیں اور ایک چھلنی لیں اس میں 2 چمچے 75 گرام میدہ چھان لیں اور اس میں 1 چمچہ کورن فلاور ڈالیں 2/1 چمچہ بیکنگ پاؤڈر ڈالیں ان سب کو چھان لیں اور ان سب کو چھی طرح سے مکس کر لیں اب ایک ڈش لیں جس کا سا ئیز 18 سی ایم لمبائی اور 12 سی ایم چوڑائی ہو اب اس میں برش سے چاروں طرف آئیل لگائیں اور ایک طرف رکھ دیں اب ایک باؤل لیں اس میں 3 انڈے ڈالیں اس میں سے انڈے کی زردی الگ کر لیں تاکہ کیک سخت نہ ہو اب ایک بااؤل میں انڈے کی زردی نکال لیں اس میں ایک گرام نمک ڈالیں اور پھینٹ لیں اور انڈے کی سفیدی کو بھی بیٹر سے پھینٹ لیں 45 سیکنڈ تک اب اس میں لیمن جوس 2.5 ایم ایل ڈالیں اور اس کو 30 سیکنڈ تک بیٹ کریں اب ان سب میں 80 گرام چینی مکس کریں اب اس میں پھینٹی ہوئی انڈے کی زردی ڈالیں اور مکس کریں اب آٹا اس میں شامل کریں اب ایک خالی باؤل لیں اس میں 1 چمچہ دودھ ڈالیں اس میں 2 چمچے آئل ڈالیں 2/1 چمچہ ونیلا ایسنس ڈالیں اور ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اب کیک بیٹر کا تھوڑا سا حصہ ڈالیں اور اس کو مکس کریں اور اس کو باقی بیٹر میں شامل کرلیں اب اس پیسٹ کو ڈش میں ڈالیں اور اس ڈش کو فوائل پیپر سے ڈھک دیں اور اون میں 30 سے 35 منٹ تک بیک کریں 160 ڈگری پر اب اس کو اون سے نکال کر ٹھنڈا کر لیں اب ایک باؤل میں 3 کپ دودھ لیں 750 ایم ایل اس میں 3 چمچے چینی ڈالیں اور مکس کر لیں اور دودھ کو ابال لیں اب اس دودھ میں 2.5 ایم ایل ونیلا ایسنس ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اب اس کو ٹھنڈا کر لیں اب اس کو جو آپ نے اون میں کیک بیک کیا تھا اس میں پھلے ٹوتھ پک سے سوراخ کر لیں پھر دودھ ڈالیں اور پھر دودھ ڈالنے کے بعد اس پر کٹا ہوا بادام اور پستہ ڈالیں اور اس کو ریفریجیریٹر میں 2 گھنٹے کے لئے رکھ دیں
آپ کا دودھ والا کیک تیار ہے
Comments
Post a Comment