چکن سلاد ریسیپی تیار کرنے کا طریقہ

 

چکن سلاد ریسیپی تیار کرنے کا طریقہ

 


 

اجزاء:

مرغی کے لیے:

3 چکن کے سینے ، جلد کے بغیر۔

1-2 کھانے کے چمچ تیل۔

1/2 چائے کا چمچ نمک۔

1/4 چائے کا چمچ کالی مرچ۔

1 چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر۔

1 چائے کا چمچ پیپریکا۔

1 چائے کا چمچ خشک اوریگانو۔

سلاد کے لیے:

2-3 اجوائن کے ڈنڈے ، کٹے ہوئے۔

1/2 سبز سیب ، کٹا ہوا۔

3 ہری پیاز ، کٹی ہوئی۔

1/4 سرخ پیاز ، کٹی ہوئی۔

2 کھانے کے چمچ اجمودا ، کٹا ہوا۔

4-5 پتے لیٹش ، کٹے ہوئے۔

1/2 کپ (45 گرام) بادام ، کٹے ہوئے یا کوئی اور گری دار میوے۔

1/2 کپ (65 گرام) خشک کرینبیری/کشمش۔

ڈریسنگ کے لیے:

4 کھانے کے چمچ میئونیز ، کم چکنائی۔

1 چمچ یونانی دہی ، کم چکنائی۔

1 چائے کا چمچ ڈیجن سرسوں۔

2 کھانے کے چمچ لیموں کا رس۔

نمک حسب ذائقہ۔

کالی مرچ حسب ذائقہ۔

 

 

 

 

 

چکن سلاد ریسیپی تیار کرنے کا طریقہ

 سب سے پہلے ایک باؤل لیں اس میں آدھا چمچہ نمک ڈالیں 4/1 چمچہ پیپر ڈالین ایک چمچہ گارلک باؤڈر ڈالیں ایک چمچہ پیپریکا  ایک چمچہ ڈرائیڈ اوریگانو ڈالیں 2 چمچے آئیل ڈالیں اور ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں چکن بریسٹ کے 3 پیسس ڈالیں اور ان پر اچھی طرح سے جو پیسٹ تیار کیا ھے وہ اس پر لگایئں پھر ایک فرائی پین مین اس کو 4 سے 5 منٹ تک پکائیں دونون طرف سے اچھی طرح پکائیں پھر جب یہ اچھی طرح پک جائے تو اس کو ایک ٹرے میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں اور اس کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اب ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو ایک باؤل میں ڈال دیں

اجوائن کے پودے کا تنا لین اور اس کو کاٹ کر چکن میں شامل کر لیں اب 4/1 سرخ پیاز لیں اور اس کو چوپ کر کے چکن مین ڈالیں اب 2/1 ہرا سیب لین اور اس کو بھی چوپ کر کے چکن میں مکس کریں 3 عدد گرین پیاز لین اور اس کو چوپ کر کے ڈالیں اور اجمود 2 چمچے چوپ کرکے ڈالیں لیٹس کے 4 یس 5 پتے چوپ کر کے ڈالیں بادام آدھا کپ چوپ کر کے ڈالیں آدھا کپ خشک کرین بیری ڈالیں ایک پیالے میں ماہونیز 4 چمچے ڈالیں  ایک چمچہ یونانی دہی ڈالیں نمک اور کالی مرچ حسب زائیقہ ڈالیں لیمن جوس 2 چمچے 1 چمچہ ڈیجون مسٹرڈ ڈالیں ان سب کو اچھی طرح سے مکس کر لین اور اس پیسٹ کو جو چکن اور اس پر جو اجزاء ڈالیں ھین اس کے اوپر ڈال دیں  اور ان سب کو اچھی طرح مکس کر لیں

لیجئے آپ کا چکن سلاد ریسیپی تیار ہے

Comments

Popular posts from this blog

گھر پر ملک کیک بنانے کا طریقہ

گھر پر ماربل کپ کیک بنانا