چکن کلب سینڈوچ
چکن کلب سینڈوچ
ایک چکن لیں (400گرام) اور اس کو بوائل کرلیں اور شیریٹڈ کرلیں
ایک پین لیں اس میں 2 چمچے تیل ڈالیں اس میں ابلی ہوئی اور کٹی ہوئی چکن ڈالیں اور اس میں بلیک پیپر 1چمچہ ڈالیں گرم مصالحہ 2/1 چمچہ سفید ونیگر2/1 چمچہ سویا ساس 2/1 چمچہ
مسٹرڈ پیدٹ 4/1 چمچہ
ان سب کو اچھی طرح مکس کرلیں
نمک حسب زائقہ ڈالیں
ان سب کو 2 منٹ تک پکائیں
پکانے کے بعد اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے چھوڑ دیں
3انڈے لیں اور اس میں 3 چمچے دودھ کے شامل کرلیں نمک حسب زائقہ ڈالیں کالی مرچ 3/1 چمچہ
اس کو اچھی طرح مکس کریں
فرائے پین لین اس میں ایک چمچہ آئیل ڈالیں اور انڈے کا مکسر ڈالیں اور اس کو دوںوں طرف سے پکائیں
ایک بڑی بریڈ لیں اس کے چاروں طرف سے سائڈ کاٹ لیں
گریل پین لیں اس کو بٹر لگائیں اور ٹوسٹ بریڈ سلائیس دونوں طرف سے اور بریڈ کو ایک طرف رکھ دیں کھیرا اور ٹماٹر کے پتلے پتلے پیس کر لیں بند گوبی کے پتےلیں
چیز سلائس لین مایونیس ضرورت کے مطابق اور کیچپ
4 پیس بریڈ سلائیس لین اور ان پر مایونیس پھیلادیں
اور ان پر ہر ایک بریڈ پر 3 چمچہ چکن ڈالیں
اسی طرح دوسری بریڈ اس کے اوبر رکھ کر اس پر بھی مایونیس لگا کر کھیرے ٹماٹڑ اور بند گوبی کے پتے رکھ دیں اور اوپر سے کیچپ ڈال دیں
اور پھر انڈے اور چیز سلائیس رکھیں اور بریڈ کی سلائیس رکھیں
لیجیئے چکن کلب سیڈوچ تیار ہے
Comments
Post a Comment