چوکلیٹ کیک کیسے بنائیں
چوکلیٹ کیک کیسے بنائیں
چوکلیٹ کیک بچوں کو بہت پسند ہوتا ہے اور بچوں اور بڑوں کی سالگرہ پر بھی ضروری ہے
تو آج اپ کو چووکلیٹ کیک بنانا سیکھا تے ہیں
سب سے پہلے ایک بول لیں اس میں ٢ انڈے ڈالیں
اس میں ٥٠ گرام پسی ہوئی چینی ڈالیں ان دونو کو خوب مکس کر لیں
اس کو اچھی طرح سے مکس کریں مکسر سے ٢ سے ٣ منٹس تک
٥٠ گرام میدا اس میں ١/٤چمچہ کھانے کا سوڈا شامل کریں اور اس میں ایک چمچہ کوکو پاؤڈر ڈالیں
ان سب کو اچھی طرح مکس کریں
چاکلیٹ ایسنس آدھا چمچہ ڈالیں اور مکس کر لیں
پھر جس بول میں انڈے اور چینی مکس کی تھی اس میں تھوڑا میدہ ڈالیں گے اور اس کو اچھی طرح مکس کریں گے
اس میں ٢ چمچے تیل ڈالیں گے
اس کو بھی مکس کر لیں گے
owan کو ١٨٠ ڈگری پر گرم کر لیں
کیک بنانے کے لیے ٥ انچ کا سانچہ لیں اور اس میں جو اپ نے پیسٹ بنایا ہے ڈال دیں اور اس کو اون میں ١٨٠ ڈگری میں رکھ دیں تکریباً ١٥ سے ٢٠ منٹس تک پکنے کے بعد ١٠ سے ١٥ منٹس تک ٹھنڈا ہونے دیں وہیپپنگ کریم ٢٥٠ گرام
چاکلیٹ ساس کو وہیپپنگ کریم میں شامل کر لیں
کیک کو بیچ میں سے دو حصّوں میں کاٹ لیں
اس کے بیچ میں جو ہم نے کریم تیار کی ہے وہ لگائیں گے چمچے کی مدد سے اس کو پھیلالیں
اس کے اپر چاکلیٹ ساس ڈالیں اور اس کے اپر چاکلیٹ چپس ڈالیں
چپس کے اوپر ہلکی سی لیئر کریم کی لگائیں
اس کے اپر کیک کی دوسری لیئر رکھیں اور اس طرح اس پر بھی کریم کی لیئر لگائیں
برابر میں بھی کریم لگانی ہے
راؤنڈ شکل میں کیک کے ہر طرف کریم اچھی طرح لگائیں
اگر اپ کوئی ڈیزائن بنانا چاہیں تو ڈیزائن نازل سے اپ کیک کے اپر پھول یا کوئی ڈیزائن بنا سکتے ہیں اور بیچ میں لیکویڈ چاکلیٹ ڈالدیں
چاہیں تو برتھڈے مبارک بھی لکھ سکتے ہیں
اپ کا مزیدار چاکلیٹ کیک تیار ہے


Comments
Post a Comment